• جولائی 6, 2022

ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی دوسری پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فتح سمیٹی ، دونوں میچز میں کامیابی سے گرین کیپس 75 فیصد کی شرح تک پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ جیتا تھا، اس طرح پوائنٹ ٹیبل میں 100فیصد رزلٹ کے ساتھ سری لنکا ٹاپ پر ہے جبکہ 58اعشاریہ 33کی شرح کے ساتھ بھارت کا تیسرا نمبر ہے اوربابائے کرکٹ انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار،شاہین کا 5واں نمبر

Read Next

کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔