• جنوری 17, 2022

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار،شاہین کا 5واں نمبر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینگنگ کے مطابق آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے کھلاڑی میانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پرآگئے ہیں،باؤلرز کی درجہ بندی میں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبر ہے، بھارت کے خلاف کامیاب سپنر اعجاز پٹیل 23 درجے بہتری کے بعد38ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگلا دیش کو اننگز اور 8رنز سے شکست،پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش

Read Next

ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے