• دسمبر 5, 2021

ٹیسٹ سیریز، بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کی جیت بنگالی ٹائیگرز کے حصے میں آئی، کپتان مومن الحق نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ متحارب ٹیمیں چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں معرکہ آرا ہیں۔ پہلی اننگز میں بنگلا اوپنرز سیف حسن اور شادمان اسلام کریز پر آئے تاہم شاہین باولرز نے انہیں ٹکنے نہ دیا۔ شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے  سیف حسن کو کیچ دینے پر مجبور کیا جسے عابد علی نے پکڑا، یوں محض 19 کے مجموعے پر حریف ٹیم کی پہلی وکٹ گرا دی۔ نجم الحسن اور شادمان اسلام چھٹے اوور کے اختتام پر 28 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، اب تک کھیلے جانے والے گیارہ میچز میں سے دس مرتبہ جیت شاہینوں کا مقدر بنی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا، بنگال ٹائیگرز تاحال اپنی پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل بنگلا دیشی ٹیم کودو بڑے دھچکے لگے، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ہمیسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔
چھوٹے فارمیٹ کے کپتان محمود اللہ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین کا کپتانی کے بعد ایشز سیریز سے دستبرداری کا اعلان

Read Next

ثانیہ مرزا کی ‘کریکٹر ڈھیلا’ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے