• دسمبر 5, 2021

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ملزم افتخار احمد کو بے قصور قرار دے دیا

لاہور: لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتوں سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا، متاترہ خاتون عائشہ اکرم نے گرفتار ملزم افتخار احمد کو بے قصور قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں گرفتار ملزم افتخار احمد کی ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عائشہ اکرم نے کہا کہ ملزم افتخار احمد کو شک کی بنا پر گرفتار کرایا تاہم واقعہ کی ویڈیوز باربار دیکھی ہیں جس میں ملزم کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔

عدالت نے عائشہ اکرم کے بیان حلفی کی روشنی میں ملزم افتخار احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان سرزمین پر ریاست پاکستان کے مخالف کوئی عناصر موجود نہیں: امیر خان متقی

Read Next

دنیا کا پہلا اے سی ہیلمٹ متعارف کرادیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے