• ستمبر 19, 2021

قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حیدر علی کی واپسی متوقع

لاہور:  نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں نوجوان کرکٹر حیدر علی کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے لیے مشاورت جاری ہے، متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز بتا دیں، چیف سلیکٹر کپتان اور مینجمنٹ کے اراکین سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا جانا ہے، بیس رکنی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا، ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اعظم خان کی واپسی کا امکان نہیں، حیدر علی کی واپسی متوقع ہے۔ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی بھی واپسی مشکل ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فغانستان کی جانب سے پاکستان کیلئے کوئی مشکلات نہیں ہونگی: ذبیح اللہ مجاہد

Read Next

فلم کی پروموشن میں رکاوٹ، کنگنا انسٹاگرام پر برہم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے