• جنوری 16, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر سے دو ارب 80 کرورڑ ڈالر کے نقصان کا امکان

ٹوکیو:ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں اگلے سال تک تاخیر سے اضافی 280 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی وباء آنے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں، متعدد کھیلوں کے ایونٹس کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ کچھ کو معطل کر کے تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں اگلے سال تک تاخیر سے اضافی 280 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ نئے اخراجات کے لیے مزید 150 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ وائرس سے حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات میں بھی ایک خطیر رقم لگے گی۔ ٹوکیو کے گورنر یوروکو کوئیکو کا کہنا ہے کہ اخراجات بڑھ جانا بہت بڑا چیلنجز ہے، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں ہیں، اس کے لیے ہمیں جاپان اور ٹوکیو کی عوام کے خیالات کو بھی جاننا پڑے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے: وسیم اکرم

Read Next

بھارتی فلمی ستارے نیتو سنگھ اور ورون دھون کورونا وائرس میں مبتلا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے