• ستمبر 23, 2021

ٹوکیو اولمپکس: مردوں کے ہاکی مقابلے، جرمنی اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ٹوکیو:  اولمپک اولمپکس میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کر مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اوئی ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے لوکاس ونڈفیڈر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔

ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد پنلٹیز پر 0-3 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو گیمز: سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچچ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے