• ستمبر 23, 2021

ٹوکیو اولمپکس: جاپان کی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا کو اپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جا رہی تھی کہ وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

 ناؤمی اوساکا ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئی ہیں کیونکہ انھیں ٹینس مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناؤمی اوساکا نے ہی ٹوکیو اولمپکس کی مشعل روشن کی تھی، انہیں چیک رپبلک کی کھلاڑی مارکیتا وونڈروسوا نے 6 1 اور 6 4 سے شکست دی، اس میچ میں اوساکا نے حیران کن طور پر غلطیوں پر غلطیاں کیں جس کی ان جیسی بڑی کھلاڑی سے توقع نہیں کی جا رہی تھی۔

خیال رہے کہ ناؤمی اوساکا نے کہا تھا کہ میڈیا کیساتھ معاہدوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے، اس لئے وہ رواں مئی میں فرنچ اوپن سے باہر ہو گئی تھیں، اس کے بعد سے انہوں نے ٹینس نہیں کھیلی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیلی حریف کیساتھ مقابلے سے انکار، دو مسلمان کھلاڑی اولمپکس سے باہر

Read Next

عمران خان کی طرح وزیراعظم بننا چاہتی ہوں: مہوش حیات کے بیان پر مداحوں کی تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے