• جنوری 19, 2022

ٹورڈی وزیرستان سائیکل ریس کادوسرا ا مرحلہ عبدالواحد نے جیت لیا

وانا: ٹور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد نے جیت لیا ہے۔

ٹانک سے گومل زام ڈیم تک 74 کلومیٹر کا ٹریک عبدالواحد نے دو گھنٹے نو منٹ اور گیارہ سیکنڈ میں عبور کیا۔

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، کمشنر ڈیرہ،خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن، پاک فوج، ایف سی جنوبی وزیرستان کے باہمی اشتراک سے منعقدہ پہلی کمشنر ٹور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کا آغاز پاک فوج کے کرنل شیر عالم خان نے ٹانک کے مقام پر فیتہ کاٹ کے کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران موجود تھے۔ ٹانک سے شروع ہونی ریس 74 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل تھی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائیکلسٹ عبدالواحد نے ٹریک 2گھنٹے9 منٹ اور 11 سیکنڈ میں عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بائیکستان اکیڈمی کراچی کے علی الیاس نے مقررہ ٹریک 2 گھنٹے 9 منٹ اور40 سیکنڈ کیساتھ عبور کیا۔ سندھ کے عاشر نے مقررہ ٹریک 2گھنٹے 11منٹ اور 3 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا۔

ریس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، بائیکستان سائیکل اکیڈمی کراچی، اسلام آباداور خیبرپختونخوا سمیت 7یونٹس کے 50 کے قریب سائیکلسٹ شریک ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اومی کرون وائرس، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے براڈ کاسٹرز کو دشواری کا سامنا

Read Next

سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے