• جنوری 27, 2021

ٹوئٹر کا بڑا اعلان سامنے آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے کے بعد 70 ہزار صارفین کے اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے پرتشدد جھڑپوں کے بعد اب تک ستر ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس معطل کیے جاچکے ہیں، اکاؤنٹس ان صارفین کے معطل ہوئے جنہوں نے غلط معلومات کا پرچار کیا اور پرتشدد واقعات کو ہوا دی جو ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز نے ٹوئٹر کے اصولوں وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کو بھڑکایا، لوگوں میں نفرت کو فروغ دیا اور گمراہ کن معلومات کو شیئر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جس پر ایکشن لیا گیا اور اکاؤنٹس ختم کیے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

واٹس ایپ پالیسی پر پاکستان کا اہم بیان آگیا

Read Next

ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے