• مئی 23, 2022

ٹنڈولکر بھی بسمہ معروف کی بیٹی کی تصویر پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کی بھارتی ویمن ٹیم کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز بسمہ معروف کی اپنی 6 ماہ کی بیٹی کے ساتھ گراؤنڈ میں آنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جبکہ بھارتی ویمن کرکٹرز بھی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کھیلتی اور اسے پیار کرتی نظر آئی تھیں۔

بھارت کے لیجنڈ بیٹر اور سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خوبصورت تبصرہ کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر بھارتی ویمن کرکٹرز کی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے۔

لیجنڈ کرکٹر نے مزید لکھا کہ کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام باؤنڈریز کو توڑ دیتی ہے، کھیل سب کو متحد کرتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویڈیو : فوٹوشوٹ کے دوران مداح کی مہوش حیات کو چھونےکی کوشش

Read Next

سوناکشی سنہا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے