• مئی 25, 2022

ٹم ڈیوڈ بھی دھانی اور عمران طاہر کے کلب میں شامل

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی ، عمران طاہر اور ٹم ڈیوڈ نے ٹیم میں اپنا گینگ بنالیا۔

کرکٹ میں بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد ہر بالر کا جشن منانے کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر کا انداز سب سے منفرد ہے۔ اب ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ بھی اسی انداز سے جشن منانے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ٹم ڈیوڈ نے دانش عزیز کو آؤٹ کیا اور پھر شاہنواز دھانی اور عمران طاہر کی طرح ہی جشن منانے کے لیے باؤنڈری کی جانب دوڑ لگا دی۔

شاہ نواز دھانی نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹم ڈیوڈ کو اپنے کلب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے فینز سے بھی کہا کہ وہ اس گینگ کا کوئی نام تجویز کریں۔

پاکستان سپر لیگ نے بھی ان کے ایک جیسے انداز کو دلچسپ انداز میں بیان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران طاہر بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے لیے باؤنڈری کی طرف دوڑ لگانے کے منفرد انداز سے مقبول ہوئے۔

ان کے بعد شاہ نواز دھانی نے بھی انہی کے انداز میں جشن منانے کا آغاز کیا۔ حال ہی میں امپائر علیم ڈار کی طرف سے شاہ نواز دھانی کو روکنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی۔

Read Previous

تحریک عدم اعتماد، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان آج ملاقات کریں گے

Read Next

کیا نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز نشر کی جائے گی؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے