• جولائی 28, 2021

ٹریکٹرزمہنگے ،قیمت میں 1 لاکھ 7ہزار روپے تک اضافہ

لاہور: ٹریکٹر مہنگے ہوگئے، نجی ٹریکٹر ساز ادارے نے قیمتوں میں 70 ہزار سے 1 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے کو جواز بنایا، ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق نجی ٹریکٹر ساز ادارے کے ماڈل 285 کی قیمت میں ایک لاکھ 7ہزار ایک سو روپے اضافہ ہوگیا۔ ماڈل 240 کی قیمت 88 ہزار 200 روپے بڑھا دی گئی۔ ماڈل 260 کی قیمت 93 ہزار 450 روپے جبکہ ماڈل 375 ٹریکٹر 99 ہزار 750 روپے مہنگا ہوگیا۔

ماڈل 375 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 71 ہزار 400 روپے جبکہ ماڈل 360 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 70 ہزار 350 روپے اضافہ کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق یکم جون کے بعد ہونے والی بکنگ پر بھی اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

استنبول کینال صدی کے بڑے نہری منصوبے کا آغاز ہے: طیب اردگان

Read Next

کورونا کی شدت میں کمی، تیسری لہر مزید 23 جانیں لے گئی، 735 نئے کیسز رجسٹرڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے