• اکتوبر 26, 2021

ٹریفک پولیس کی کارروائی،72ای چالان والی گاڑی پکڑ لی

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 72ای چالان والی گاڑی پکڑ لی۔

ذرائع کے مطابق ای چالان ٹیم 1 نے 72 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا جبکہ کار ڈرائیور نے 50 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور 19 مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کرنے کی خلاف ورزی کی۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق لین لائن1، ون وے1، رانگ ٹرن 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کو 35 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہورکےمطابق گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا، واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی،جبکہ 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو بھی قبضہ میں لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلوکارہ شکیرا پر جنگلی سْوروں نے حملہ کر دیا

Read Next

صارفین کی بڑی مشکل حل،واٹس ایپ نے نئے پرائیویسی فیچر کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے