• اکتوبر 31, 2020

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب قرار دیدیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دیگر ممالک کو دینے میں صرف کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر بائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ، اور منی پولس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچئے اور اپنے شہر میں آنے والے تباہی کا تصور کریں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ امریکی خواب، پاگل پن اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کی تباہی کے درمیان دیوار بن چکے ہیں۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا، عملہ بھی زیرحراست

Read Next

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے