• اکتوبر 30, 2020

ٹرمپ عہدہ صدارت کے اہل نہیں، طاقت ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں: براک اوباما

واشنگٹن:  سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ٹرمپ صدرِ امریکہ کےعہدے کے اہل نہیں، طاقت کو ذاتی مقاصد اور دوستوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال نے انہیں صدر منتخب کروایا۔

صدر ٹرمپ کے خلاف بڑی شخصیات کی رائے دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق امریکی صدر براک اوباما بھی صدر ٹرمپ پر برس پڑے۔ براک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ صدر اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں ترقی کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

فلاڈلفیا میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اتفاق رائے پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، وہ صدارت کی طاقت سے دوسروں کی مدد کرنے کی بجائے اسے صرف اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال نے انہیں صدر منتخب کروایا۔ آج نائب صدارت کے لیے کملا ہیرس کو بھی باقاعدہ نامزد کر دیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی درخواستوں کا عمل آسان بنایا جائے: وزیراعظم

Read Next

چینی صدر شی جن پنگ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے