• اکتوبر 23, 2020

ٹرمپ کی طبعیت بہتر،صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیا۔ دفتر میں مختلف بریفنگز بھی لیں۔ امریکی صدر کے معالج شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر نے گزشتہ چار دنوں میں بخار کی شکایت نہیں کی۔ صدر ٹرمپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ عرصے کے دوران کوویڈ 19 کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز ہسپتال داخل ہونے کے بعد سے اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔ صدر ٹرمپ کو پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیرخارجہ کایواے ای کے ہم منصب سے رابط،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Read Next

نائب صدر مائیک پنس کے سر پر مباحثے کے دوران مکھی بیٹھی رہی،سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصرے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے