• ستمبر 19, 2021

ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رکشوں کے روٹ پرمٹ کی تجدید کا نظام روک دیا

فیصل آباد: ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رکشوں کے روٹ پرمٹ کی تجدید کا نظام روک دیا۔ پرمٹ نہ ہونے کے باعث کثیر تعداد میں گاڑیاں بند ہونے لگیں۔

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے آٹوکیب رکشوں کے روٹ پرمٹ کی تجدید کا نظام غیر اعلانیہ طور پر بند کر دیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک طرف تو فیصل آباد میں چلنے والے تقریبا سترہ ہزار کے لگ بھگ آٹو رکشوں میں سے ہزاروں کے پرمٹ کی تجدید روک دی گئی اور دوسری طرف انہیں رکشوں کو تجدید نہ ہونے پر پکڑ کر جرمانے کئے جا رہے ہیں جس پر ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔

آئی ٹی یونٹ کی فنی خرابی کا جواز بنا کر کر پشن کی راہ ہموار کرتے ہوئے فائلین جمع کروانے والوں سے رشوت لی جا رہی ہے جبکہ روٹ پرمٹ کیلئے جمع کروائی جانیوالی فائلوں پر زیرو فیس تحریر کر کے سائلین کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا ہے کہ سسٹم میں خرابی آ رہی ہے، حکام سے رجوع کیا ہے، جلد ہی یہ مسئلہ حل کروالیا جائے گا۔

آٹو کیب رکشہ ڈرائیوروں نے روٹ پرمٹ کی تجدید کے ساتھ ساتھ روٹ پرمٹ فیس میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا: خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آگئے

Read Next

کوئٹہ میں کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد، 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے