• دسمبر 8, 2021

ٹانک: کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، خواتین بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ پر میدان کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے خواتین، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی سمیت تین بچے شامل ہیں۔ کار میں سوار افراد وانا سے بنوں جارہی تھے، ریسکیو نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا۔ جہاں پر مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عشرت العباد سے فاروق ستار کی ملاقات، اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق

Read Next

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے