• اکتوبر 16, 2021

‘ویکسین لگوانا کورونا سے بچاؤ کا ذریعہ، حکومت کی منظور شدہ ویکسین محفوظ ہے’

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانا کورونا سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، حکومت کی منظور شدہ ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے، ویکسی نیشن سے متعلق من گھڑت خبریں آتی رہتی ہیں، شہری ان پر توجہ نہ دیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایف نائن پارک میں ماس ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایف نائن ماس ویکسینیشن کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے، اسلام آباد میں ویکسینیشن کیلئے تقریباً 24 سے زائد سنٹرز قائم کئے ہیں، ماس ویکسینیشن سنٹر کے قیام کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو ویکسین لگانے میں آسانی فراہم کرنا ہے، شہری اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ویکسینیشن کرائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا: نسیم شاہ افسردہ

Read Next

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی، ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے