• مئی 25, 2022

ویڈیو : فوٹوشوٹ کے دوران مداح کی مہوش حیات کو چھونےکی کوشش

دنیا بھر کے فنکاروں کو جہاں عوامی سطح پر ایک خاص پروٹوکول حاصل ہوتا ہے اور  مداح ان کے آگے پیچھے ہوتے ہیں وہیں انہیں اکثر ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مداح کو  ایک تقریب میں فوٹوسیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھاکر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن اس دوران مہوش حیات کے پیچھے کھڑے شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی کوشش ناکام بنادی۔

اداکارہ نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

مہوش حیات  نے لکھا یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن ریحان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔

Read Previous

پنڈی اسٹیڈیم میں گونجتی اذان کی آواز خوشگوار لمحہ تھا: آسٹریلوی کپتان

Read Next

ٹنڈولکر بھی بسمہ معروف کی بیٹی کی تصویر پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے