• جولائی 6, 2022

وینا ملک دوبارہ شادی کسی مذہبی شخص سے کرنے کی خواہشمند

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے دوبارہ شادی کسی مذہبی شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ وینا ملک نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرمیں نے دوبارہ شادی کی تو وہ ایک مذہبی شخص ہوگا کیونکہ جو شخص خدا کا خوف رکھتا ہے وہ دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے جبکہ ابھی تک تو میرے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔

اداکارہ نے ایسی افواہوں کو مسترد کیا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے سابق شوہر اسد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلع کے بعد جب وہ ہمارے بچوں کے ساتھ دبئی چلا گیا تو اس نے انہیں میرے ہی گھرمیں رکھا۔ میں ان کے تمام اخراجات برداشت کررہی تھی کیونکہ میرے بچوں کے پاس وہاں کچھ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی تاہم وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی کا کیس زیر سماعت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کا معاملہ،اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

Read Next

منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس سے 10 گھنٹے تفتیش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔