• مئی 25, 2022

ویمن ورلڈکپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اؤنٹ مونگنوئی:  آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار بلے بازی پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔

جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پینتیسویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ بہتر رنز کی شاندار اننگز پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں، قومی ٹیم اگلا میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

Read Previous

خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے: آفریدی کی اہلخانہ کیساتھ خوبصورت تصویر شیئر

Read Next

ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو سے زائد کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے