• مئی 24, 2022

ویلنٹائن ڈے: شاہین شاہ آفریدی کے گھر پھول پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ رات کوئٹہ کو شکست دی اور آج وہ ویلنٹائن ڈے منا رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس خوبصورت تحفے کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی، اور ساتھ شکریہ میری محبت کا کیپشن بھی دیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی لگائی گئی تصویر میں لال اور سفید گلابوں کا گلدستہ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی موجود ہے۔

اب قومی ٹیم کے بالر کو یہ پھول کس نے بھیجے یہ تو انہوں نے نہیں لکھا لیکن اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص موجود ہے۔

یاد رہے شاہین شاہ آفریدی، پاکستان کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنے جا رہے ہیں، جس کی تصدیق دونوں خاندانوں کی طرف سے گزشتہ سال کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1Tv Ka Singer | Best And Amazing Singing Competition With Tabbasum Riaz Ranjha | 14 February 2022

Read Next

روس یوکرین تنازع، مزید امریکی فوجی اورجنگی سامان پولینڈ پہنچنا شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے