• ستمبر 23, 2021

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آج سے کنگسٹن میں آغاز

جمیکا:  ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے کنگسٹن میں شروع ہو گی، انیس رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کپتان بابر اعظم نے جیت کاعزم ظاہر کر دیا۔

کیربین کے دیس طویل دورانیے کی کرکٹ کا امتحان، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کنگسٹن کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی شاہینوں کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل ہو گئے۔ ٹیسٹ پلیئر کا فوٹو سیشن بھی توجہ کا مرکز، کھلاڑی پرجوش نظر آئے۔ میزبان وِنڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انیس رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

محمد نواز اور حارث رؤف کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ، کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں، ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کا زبردست کمبی نیشن ہے، جیت کی بڑی امید دلائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کے امتحان میں بھی پاکستان کا پلہ بھاری ہے، 52 میچز میں 20 بار قومی شاہین فاتح رہے، سترہ میچ ٹیم ویسٹ انڈیز نے جفیتے، پندرہ مقابلے بے نتیجہ ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الجزائر کے جنگلات میں آگ لگ گئی، بجھانے کی کوشش میں 25 فوجی ہلاک

Read Next

کشمیر پریمئر لیگ، میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز،ہاکس نے اسٹالینز کو شکست دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے