• جنوری 20, 2022

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے: انضمام الحق

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔

اپنے ایک ویڈیوبیان میں سابق چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر سینئرز ویسٹ انڈیز سیریز میں حصہ نہیں لے رہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، پلیئرز کو بیک ٹو بیک کرکٹ کے بعد آرام ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بنگلادیش میں قومی ٹیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے، حسن علی ، شاہین آفریدی ،اور عابد علی نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ٹیسٹ میچ کے علاوہ قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں بھی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکہ: سکول میں فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک، 6 زخمی ہو گئے

Read Next

چٹا گانگ ٹیسٹ میں فتح کے باوجود شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے