• دسمبر 8, 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئیگی،پی سی بی

لاہور: شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے اور ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دسمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی گئی اور شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم 3ٹی20اور3ون ڈے میچزکھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

مہمان ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی ،ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی دفترخارجہ کی سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

Read Next

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا آج نمیبیا، بھارت کا سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے