• جنوری 21, 2022

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میچ گرین شرٹس نے مہمان وِنڈیز کو تریسٹھ رنز سے ہرا کر تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج زور کا جوڑ پرے گا، دوسرے ٹی 20میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے میچ میں شاہینوں نے اونچی پرواز کی، مہمان ٹیم کو تریسٹھ رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان نے اٹھہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 حیدر علی نے بھی مہمان بولرز پر بھرپور لاٹھی چارج کیا ، 6 چوکوں ، 4 چھکوں کی مدد انتالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دو سو ایک رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان کیربینزانیس اوور میں ایک سو سینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئے، محمد وسیم نے چار شکار کیے ،شاداب خان نے تین مہرے کھسکائے۔

تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈیوڈ وارنر اور ہیلی میتھیوز نے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

Read Next

ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے