• اکتوبر 22, 2021

وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو: مریم اونگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو، تین سال بعد جب لوگ 50 لاکھ گھر مانگ رہے ہیں تو بینکوں کی ٹریننگ یاد آگئی۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی ہے ہر طبقے سے نوکریاں چھین لی گئیں جبکہ پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، عمران صاحب حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا، ‎نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نہیں بلکہ آپ کی سیاست اور حکومت نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آج کی تقریر میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے، آج اپنی نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی، وزراء اور اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے آغاز کرتے، ‎عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا ویکسین کا جعلی اندراج جاری، نوازشریف کو کین سائنو کی بھی سنگل ڈوز لگ گئی

Read Next

اٹلی کے شہر میلان میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے