• جون 22, 2021

ووٹ کے ذریعے ہی اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کر سکتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام ووٹ کے ذریعے ہی اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کر سکتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں کراچی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں آج اپنے گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں اور کراچی کے عوام ووٹ کے اپنے آئینی وجمہوری حق کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے جسے استعمال کر کے آپ اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔ یقین ہے کہ کراچی کی عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کراچی کی عوام سے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ َکے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔ ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کا بڑا مسئلہ برآمدات کے شعبے کو نظر انداز کرنا ہے، وزیر اعظم

Read Next

ٓآرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے