• جولائی 31, 2021

ووٹ کیوں ضائع کیا! وزیر اعظم نے شہریار آفریدی کو ڈانٹ پلا دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع کرنے پر کلاس لے لی

وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔ سب کو طریقہ کار بتا دیا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہریار خان آفریدی وزیر اعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپرپر نمبر لگانے کی بجائے دستخط کر دیے۔ شہریار آفریدی نے دوبارہ بیلٹ پیپر کےحصول کےلیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔

تحریری درخواست میں انہوں نے کہا کہ کچھ دنو ں سے طبیعت ناساز تھی اور پارٹی اجلاس میں بھی شریک نہ ہوسکا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی رہنمائی نہیں کی۔ بیلٹ پیپرپر نمبرڈالنے کے بجائے دستخط کردیئے۔

شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمرا ن خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر بھی ضائع ہو گیا تھا۔

آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی۔

آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پارری گرل کا انداز اپنا لیا۔

Read Next

قطری بری فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سےملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے