• مئی 14, 2021

ووٹ سے ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خوشاب کی بہنو، بھائیو اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں۔

انہوں نے خوشاب میں ضمنی انتخاب کے موقع پر وہاں کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک کلو آٹا، چینی کے لیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں اب خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

واضح رہے کہ آج خوشاب کے صوبائی حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل: نتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام

Read Next

وزیر اعظم آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے