• دسمبر 8, 2021

ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کےاقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران شہر کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے عدالت کو بتایا کہ 15 پر زیادہ کالز مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک جام کی آتی ہیں۔

سی ٹی او نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ایک سال کے دوران لاہور میں 7 بڑے جلسوں سمیت 2 ہزار 43 مظاہرے اور مختلف واقعات ہوئے جو ٹریفک جام کا سبب بنے، وہ ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ساتھ کام کرتے ہوئے تجاوزات بھی ہٹاتے ہیں۔

اس دوران عدالت نے کہا آپ اچھے کام کر رہے ہیں، خطرہ ہے کہ کہیں آپ کا تبادلہ نہ ہو جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے اور روڈ مینجمنٹ پلان بنانے کا حکم دیتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر 2،2 ہزار روپےکے چالان کریں اس کا حکم ہم جاری کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شرح سود میں اضافہ مستحکم گروتھ کے ہدف کیلئے کیا گیا:گورنر اسٹیٹ بینک

Read Next

چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے