• جنوری 21, 2022

ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا معاملہ، روس چین کی حمایت میں سامنے آ گیا

ماسکو: ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے معاملہ پر روس چین کی حمایت میں سامنے آ گیا، اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین نے سفارتی بائیکاٹ کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا ہے۔

امریکا ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور برطانیہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں اپنے سفارتی وفد نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر روس کے اولمپکس کمیٹی کے چیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی ممالک کی طرف سے 2022 ونٹر اولپکس کے لیے چین کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی احمقانہ عمل ہے۔

اس سے قبل فرانس نے بھی چین کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکی مہم کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانس نے بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کر دیا

Read Next

بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے