• ستمبر 26, 2021

وقار ذکا اولمپک ہیرو ارشد ندیم کے استقبال کیلئے پہنچ گئے، 10 لاکھ روپے تحفہ پیش کیا

میاں چنوں: ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وقار ذکا نے 10 لاکھ روپے دے ان کی شبانہ روز محنت کا اعتراف کیا ہے۔

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے وطن واپس پہنچنے کے موقع پر وقار ذکا نے ان کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور اس موقع کو سوشل میڈیا پر لائیو پیش کیا۔ وقار ذکا کا قومی ہیرو کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ میں یہاں حوصلہ افزائی کیلئے پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی سوشل میڈیا کی کمائی سے کچھ ارشد ندیم کو بطور تحفہ پیش کروں گا۔

وقار ذکا نے کہا کہ میں اتنے پیسے کما لیتا ہوں جس سے اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکوں۔ ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنے کھلاڑی کیلئے بہت سارے اعلانات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔ میں ارشد ندیم کو یہ انعامی رقم اس لئے دے رہا ہوں تاکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔

سوشل میڈیا سٹار نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں سے وعدہ کیا کہ آپ سب گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز چیک کریں، اپنے ٹارگٹس کی لسٹ بنائیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو میں کہا پوری پاکستانی قوم آپ کا ساتھ دے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں اضافہ: راولپنڈی کے 28 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Read Next

گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے