• نومبر 1, 2020

‘وفاق کی 362.9 ارب کی شراکت داری، ترقیاتی پیکج میں 749.9ارب سندھ کے ہیں’

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کیلئے کیے گئےاعلانات پورے نہیں ہوئے، وفاقی وزرا نے کہا 62 فیصد وفاق اور38 فیصد سندھ حکومت کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تو 802 ارب روپے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات نہیں لگا رہا، ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، وفاق کم سے کم رقم دے رہا ہے، زیادہ کاوش تو سندھ کی ہے۔ جب تک وفاق کراچی میں دلچسپی نہیں لے گا، شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صرف سندھ کا دارالخلافہ ہی نہیں، معاشی حب بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے زرعی قرضوں کی معافی کی درخواست بھی کی، سندھ حکومت وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ماضی میں کراچی کیلئے کیے گئے اعلانات پورے نہیں ہوئے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، صوبے کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا ہے، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص میں بارشوں سے شدید نقصان ہوا، سندھ حکومت کی طرف سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مہمند میں پہاڑی تودہ اٹھارہ افراد کی جان لے گیا!

Read Next

وفاق اتنا ہی پیسہ صوبوں کو بھیج سکتا ہے، جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے