• اپریل 11, 2021

وفاقی کابینہ کا مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ شیخ رشید نے متاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بابر اعوان نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا معاملہ اٹھایا۔ بابر اعوان نے اسامہ کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔ وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دی۔ 1997 میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی۔ نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق موخر کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان ایکسپو سنٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ کی 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت

Read Next

72 سال سے کشمیری یو این قرار دادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے