• جون 24, 2021

وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کا ایجنڈا 14 نکات پر مشتمل ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری دے گی جبکہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی ،پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی،

الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی، بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق، کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کل ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الہان ​​عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

Read Next

ماہرہ خان نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے