• اگست 2, 2021

وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر 3 چھٹیون کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21، 20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

Read Next

کورونا بڑھنے لگا، مہلک وائرس مزید 24 جانیں لے گیا، 1980 نئے مریض رجسٹرڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے