• اکتوبر 22, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی اور صحافیوں کے رہنما سی آر شمسی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے

انہوں نے ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سی آر شمسی کے انتقال کا سن کر دلی غم ہوا وہ ایک انتہائی نفیس انسان تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سی آر شمسی کی شعبہ صحافت اور آزادی صحافت کیلئے لازوال جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔اللہ تعالی مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند کرے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عاطف اسلم نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

Read Next

Regional News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے