• اپریل 18, 2021

وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت سورج گلی فیڈر کی کیبل متاثر ہونے کے باعث مختلف علاقہ جات کی معطل شدہ بجلی بحال

ہری پور۔3اپریل ( ):حطار گرڈ سے منسلک سورج گلی ون فیڈر کی مین کیبل متاثر ہونے کے باعث خانپور کے مختلف علاقہ جات کی بجلی معطل ہو گئی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے فوری نوٹس پر مینٹینس ٹیم نے بجلی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا۔

پیسکو ذرائع کے مطابق حطار میں 132 کے وی اے گرڈ سٹیشن سے منسلک سورج گلی ون فیڈر کی مین کیبل ڈیمیج (متاثر) ہونے کی وجہ سے خانپور، درہ، کھوئی میرا، قریشی آباد و دیگر ملحقہ علاقہ جات کی بجلی معطل ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے فوری نوٹس پر بجلی بحالی کیلئے مینٹینس ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ پیسکو ذرائع نے بتایا کہ چار سے پانچ گھنٹوں کے دوران مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی حکومت کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستا نی طرز کے منصوبوں میں دلچسپی ،مفاہمت کی یادداشت پرجلد دستخط کیے جا ئیں گے، امین سلم

Read Next

جو بائيڈن کا مغربی ایشیا سے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے