• دسمبر 6, 2021

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا جس کا نوٹیفکشین بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔

تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سب سیکشن ایک کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا گیا ہے،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول فرسٹ میں رکھا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر 15 اپریل 2021 کو کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا ،تحریک لبیک پاکستان کی آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر نام کالعدم کی فہرست سے نکالا گیا ہے جبکہ تنظیم پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

قبل ازیں پنجاب کابنیہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کردیا ، پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے، کالعدم تحریک لبیک کے اکیس سو سے زائد گرفتار احتجاجی کارکنوں کو رہا کردیا گیا جبکہ مقدمات کے حامل پر افراد بارے عدالتوں میں حکومت پنجاب نرم رویہ اختیار کرے گی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 449 نئے مریض

Read Next

برطانیہ عراق میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث، کئی ملین ڈالرز ادا کرنا پڑے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے