• اکتوبر 22, 2021

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 8 اکتوبر 2021 میں وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 8 اکتوبر کے نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اثاثہ جات کیس: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

Read Next

وزیراعظم کو ملنے والے تحائف بتائیں یا نہیں ؟ حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے