• جنوری 17, 2022

وفاقی حکومت کا صوبوں کے منصوبوں کیلئے فنڈز روکنا غیر آئینی اقدام ہے: شیری رحمان

کراچی: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے، وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے، صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانی پڑیں گی؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا ہر کام بدنیتی پر مشتمل، حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں: شاہد خاقان

Read Next

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں آبپاشی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے