• اکتوبر 26, 2021

وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خط کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت میں محاز آرائی بڑھنے لگی جبکہ وفاقی حکومت نے پی او اے کے خط کا نوٹس لے لیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو پی او اے کے خط کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے خط سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے کہا گیا کہ پی او اے پاکستان اولمپک کو درپیش خطرات سے آگاہ کرے۔

مراسلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر پی او اے کو پی ایس بی میں شامل کیا جبکہ حکومت نے پی او اے کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ کھیلوں کو بہتر بنانے کےلئے مجوزہ سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ پی او اے سے شئیر کیا گیا۔

جاری کردہ مراسلہ میں مزید بتایا گیا کہ سپورٹس پالیسی پر مشاورت کے بجائے پی او اے نے بدنیتی پر مبنی مہم شروع کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن سمیت منتخب نمائندوں کے مستعفی ہونے سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد عالمی باڈی نے پی او اے کو خط لکھا تھا، اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی کہ سپورٹس معاملات میں حکومت سمیت تھرڈ پارٹی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، یہی لیٹر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھیج کر حقائق سے آگاہ کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ٹی 20کپ:سندھ کی ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3رنز سے مات

Read Next

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں بجلی غائب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے