• جولائی 28, 2021

وسیم اکرم کا بابر اعظم کو میچ کے دوران گیندیں ضائع نہ کرنے کا مشورہ

کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈاٹ بال اوسط کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب کے موقع پر کہا کہ بابر اعظم کو چاہئے کہ ایسے گیم پلان بنایا جائے کہ گیندیں ضائع نہ کریں، خاص طور پر پاور پلے میں تیزی سے رنز بنائیں جس میں ان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ بیٹسمینوں کو دیکھنا چاہئے کہ وہ مختصر فارمیٹ کیلئے کیسی اپروچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محمد رضوان اور بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں تاہم ابتدائی چھ اوورز میں بابر اعظم کو ڈاٹ گیندوں پر قابو پانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حیدر علی کی کارکردگی میں بھی تسلسل کا فقدان ہے جبکہ محمد حفیظ چالیس سال کے ہو چکے ہیں، کوئی اور اچھا بیٹسمین موجود ہوتا تو اب تک ان کی جگہ لے چکا ہوتا۔ شرجیل خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اوپنر کی فٹنس اچھی نہیں اور گراؤنڈ پر فیلڈنگ میں انہیں چھپانا پڑتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی، مزید 9 اضلاع پر قبضہ کرلیا

Read Next

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے