• مارچ 7, 2021

وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہوگئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

ملٹری اسپتال میں زیر علاج وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جنہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

صحت یابی کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ دعا کرنے پر  پوری قوم کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے  وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی خیرت دریافت کرنے پر شکریہ اداکیا۔

خیال رہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایم ایچ اسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی طیارہ حادثہ: پی آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ تسلیم کرلی

Read Next

اسمارٹ لاک ڈاؤن: لاہور میں مزید 7 علاقے سیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے