• اگست 2, 2021

وزیر آباد: تلخ کلامی پر ملزم نے گولی مار کر دوست کو قتل کر دیا

وزیر آباد: معمولی تلخ کلامی پر دوست نے گولی مار کر 25 سالہ دوست کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا کی تحصیل وزیر آباد کے نواحی علاقے الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر دوست عدنان عرف دانی نے مقتول راحیل شکیل کو گھر سے بلایا اور گلی میں لے جا کر گولی مار دی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے راحیل شکیل موقع پر ہی چل بسا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ نعش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے نیا فارمولا تیار، چالان کی فیسوں میں اضافہ

Read Next

چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں: طالبان کا جوبائیڈن کو جواب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے