• اکتوبر 26, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا

راولپنڈی:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا ڈبل ڈیکو بس سے شہری اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں گے، ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے، کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کےعوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ، ڈبل ڈیکر بس کاٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، بس سروس میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیےرعایت ہو گی۔ ڈبل ڈیکربس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے۔ اور کوہ سلیمان سےمری تک پنجاب کو سیاحتی مرکزبنائیں گے ، سیاحت کے فروغ سےروزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی منصوبےکی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے ،مری میں پانی کےمسئلےکےحل کےلیےترجیحی بنیادوں پرفنڈ دیں گے ،مری میں اسپتال کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے، مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیےمختص 33 فیصد بجٹ کہیں اوراستعمال نہیں ہوسکتا، جنوبی پنجاب سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے ، پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحت کے حوالے سے راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ بھی بن رہاہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گندم کیس: وزیراعلیٰ سندھ نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

Read Next

Breaking News: The Government Decided To Convene A Joint Sitting Of Parliament Tomorrow Evening

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے