• مئی 14, 2021

وزیر اعظم ہوش کے ناخن لیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 اور سالانہ 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد ہے اور ایس پی آئی کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا ؟

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مختصر افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پا رہے ملک کیا چلائیں گے ؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنا کر ملک بھر بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جسمانی حرارت سے بلب روشن کرنے والی پٹی تیار

Read Next

پاک بحریہ کے سابق سربراہ انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے